- پختونخوا؛ سرکاری اسکولوں میں کتب کی عدم فراہمی، تعلیمی سرگرمیاں معطل
- موٹر وے پولیس کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
- شمالی کوریا کا کروز میزائل لیجانے والے غیرمعمولی طورپربڑے وارہیڈ کا تجربہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی20 آج کھیلا جائے گا
- بابر کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کا مشورہ
- موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
- گیلپ پاکستان سروے، 84 فیصد عوام ٹیکس دینے کے حامی
- ایکسپورٹ فیسیلی ٹیشن اسکیم کے غلط استعمال پر 10کروڑ روپے جرمانہ
- معیشت2047 تک 3 ٹریلین ڈالر تک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیر خزانہ
- پٹرولیم ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن کمپنیوں نے سبسڈی مانگ لی
- پاکستان کی سعودی سرمایہ کاروں کو 14 سے 50 فیصد تک منافع کی یقین دہانی
- مشرق وسطیٰ کی بگڑتی صورتحال، عالمی منڈی میں خام تیل 3 ڈالر بیرل تک مہنگا
- انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی پر محمد عامر کے ڈیبیو جیسے احساسات
- کُتا دُم کیوں ہلاتا ہے؟ سائنسدانوں کے نزدیک اب بھی ایک معمہ
- بھیڑوں میں آپس کی لڑائی روکنے کیلئے انوکھا طریقہ متعارف
- خواتین کو پیش آنے والے ماہواری کے عمومی مسائل، وجوہات اور علاج
- وزیر خزانہ کی چینی ہم منصب سے ملاقات، سی پیک کے دوسرے مرحلے میں تیزی لانے پر اتفاق
- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
بولنگ کوچ وقاریونس کا بولرزکی کارکردگی پراطمینان کا اظہار
لاہور: قومی ٹیم کے بولنگ کوچ وقاریونس نے بولرز کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ورلڈکپ کے لیے بولنگ کمبی نیشن کو درست سمت میں قرار دے دیا۔
ورچوئل پریس کانفرنس میں وقار یونس نے موقف اختیار کیا کہ جنوبی افریقا میں پچز بیٹنگ کے لیے بہت اچھی تھیں، جہاں باولرز کو مشکل پیش آئیں۔ آخری میچ میں مختلف ٹریک تھا جس پر بولرز نے انہیں کم اسکور تک محدود رکھا۔ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں رنز روکنا آسان نہیں ہوتا، جنوبی افریقاکے خلاف بولرز کی کارکردگی سے مطمن ہوں،مزید بہتری کی گنجائش تو ہمیشہ رہتی ہے، کامیابی کے باوجود ہم اپنی غلطیوں کا ضرور جائزہ لیتے ہیں اور ان پر کام بھی کرتے ہیں ۔زمبابوے کے خلاف سیریز میں بولرز کے ورک لوڈ کو تقسیم کرنے کے لیے حکمت عملی بنائیں گے ۔وقار یونس نے کہا کہ شاہین آفریدی سمیت کسی بولر پر زیادہ بوجھ نہیں ڈال رہے،حارث روف، فہیم اشرف، حسن علی سب اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔میچ میں کسی دن کسی بھی بولر کو زیادہ رنز ہوجانا کھیل کا حصہ ہے۔۔بطور کوچ تمام بولرز کو سپورٹ کرتا ہوں۔جنوبی افریقاکی ٹیم کو بی ٹیم قرار دے کر ہماری کامیابی کو زیادہ کریڈٹ نہ دینا زیادتی ہوگی۔
ہم نے ان کی قومی ٹیم کو ہرایا ہے۔ اہم کھلاڑیوں کا آئی پی ایل کھیلنے جانا یہ ان کے بورڈ کا ایشو تھا۔ وقار یونس کے مطابق ورلڈکپ سے پہلے ٹیم کمبی نیشن بہتر سے بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔ شاداب کے ان فٹ کا افسوس ہے تاہم بولنگ کمبی نیشن درست سمیت میں جارہا ہے. زمبابوے کے خلاف سیریز میں دوسرے بولرز کو بھی چانس دیں گے تاکہ ہمارے پاس زیادہ آگے آنے والی سیریز کے لیے زیادہ سے زیادہ آپشنز دستیاب ہوں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔