حیدرآباد ڈاکوئوں نے ٹرک سے 3سو بوری چاول لوٹ لیے

ڈرائیور اور کلینر سے نقدی اورموبائل فون چھین لیے،رسیوں سے باندھ کر کھیتوں میں پھینک دیا۔


Numainda Express September 09, 2012
12 مسلح افراد نے ٹرک رکواکر اس میں لدی 3 سو سے زائد چاول کی بوریاں لوٹ لیں۔ فائل فوٹو

تھانہ سیری کی حدود حیدرآباد ٹنڈو محمد خان روڈ پر ٹرک سوار12 مسلح افراد نے ٹرک رکواکر اس میں لدی 3 سو سے زائد چاول کی بوریاں لوٹ لیں۔

ڈرائیور اور کلینر سے6 ہزار روپے نقدی اور 2 موبائل فون لوٹ لیے۔ لوٹے گئے چاول کی مالیت 13 سے 13 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔

لوٹ مار کے دوران مسلح افراد نے ڈرائیور شیر محمد راہموں اور کلینراحمد بجیر کو رسیوں سے باندھ کر قریبی کھیتوں میں پھینک دیا جبکہ جس ٹرک میں چاول لدے ہوئے تھے اس کے2 ٹائر بھی نکال کر ہمراہ لے گئے۔