واٹس ایپ کا ایک اورسیکیورٹی بگ، لاکھوں صارفین نشانے پر

ویب ڈیسک  اتوار 18 اپريل 2021
متعدد مرتبہ 2FA کوڈ غلط ڈال کر واٹس ایپ کے کسی بھی صارف کو آسانی سے لاک آؤٹ کرسکتا ہے۔(فوٹو:فائل

متعدد مرتبہ 2FA کوڈ غلط ڈال کر واٹس ایپ کے کسی بھی صارف کو آسانی سے لاک آؤٹ کرسکتا ہے۔(فوٹو:فائل

نیو جرسی: انٹرنیٹ سیکیوریٹی کے ماہرین نے واٹس ایپ میں ایک نئی سیکیورٹی خامی کی نشاندہی کر دی ہے، واٹس ایپ میں موجود اس خامی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کوئی بھی فرد آپ کے علم میں لائے بنا آپ کا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرسکتا ہے۔

بزنس جریدے فاربس میں میں شایع ہونے والی رپورٹ کے مطابق سیکیوریٹی ریسرچر لوئیس مارکوئز کارپنٹیرو اوور ارنیسوٹو کینالیز کا کہنا ہے کہ کوئی بھی فرد متعدد مرتبہ 2FA( ٹو فیکٹر آتھینٹیکیشن کوڈ) غلط ڈال کر واٹس ایپ کے کسی بھی استعمال کنندہ کو آسانی سے لاک آؤٹ کرسکتا ہے۔

متعدد بار 2FA کوڈ ڈالنے پر واٹس ایپ آپ کا اکاؤنٹ 12 گھنٹے کے لیے لاک کردیتا ہے۔ اس کے بعد ہیکر واٹس ایپ اکاؤنٹ  کے ساتھ ایک نیا ای میل ایڈریس بنا کر واٹس ایپ سپورٹ ٹیم کو بہ ذریعہ ای میل ’number due to a lost or stolen account‘  کہہ کر اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کی درخواست کرتے ہیں۔ اور واٹس ایپ سپورٹ ٹیم کسی تصدیقی عمل کے اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیتی ہے۔ یہ سب کرنے کے لیے ہیکر کو صرف آپ کا موبائل فون نمبر اور زیرو’ ہیکنگ اسکلز‘ درکار ہوں گی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرکے ہیکرز کو آپ کے ذاتی ڈیٹا تک رسائی تو حاصل نہیں ہوگی، لیکن آپ ڈیٹا کے ساتھ ساتھ اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ سے ہمیشہ کے یے محروم ہوسکتے ہیں۔ اور پھر آپ کو واٹس ایپ استمال کرنے کے لیے نیا اکاؤنٹ کھولنا ہوگا۔

یاد رہے کہ واٹس ایپ نے اکاؤنٹ ہیکنگ اور کسی صارف کے علم میں لائے بنا استمال کرنے کی خامی کی وجہ سے  2FA  ویری فیکیشن متعارف کروائی تھی، تاہم اس سیکیورٹی فیچر سے ہیکر آپ کے ڈیٹا تک تو رسائی حاصل نہیں کرسکتے لیکن آپ کو ہمیشہ کے لیے واٹس ایپ اکاؤنٹ سے محروم کرسکتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔