آئندہ بجٹ میں19 لاکھ نوکریاں دینے کا ہدف مقرر

ارشاد انصاری  منگل 20 اپريل 2021
دفاعی بجٹ 1330 ارب اور حکومت چلانے کیلیے510ارب کرنیکی تجویز دی گئی(فوٹو: اںٹرنیٹ)

دفاعی بجٹ 1330 ارب اور حکومت چلانے کیلیے510ارب کرنیکی تجویز دی گئی(فوٹو: اںٹرنیٹ)

 اسلام آباد: حکومت نے آئندہ وفاقی بجٹ میں 19 لاکھ نوکریاں دینے کا ہدف مقررکیا ہے۔

وفاقی حکومت نے آئندہ وفاقی بجٹ میں12 سے 19 لاکھ نوکریاں دینے کا ہدف مقررکیا ہے جب کہ حماد اظہر کے دستخطوں سے جاری میڈیم ٹرم بجٹ اسٹریٹیجی پیپرمیں برآمدات کا ہدف25.7ارب ڈالر، مجموعی وفاقی اخراجات8056ارب اور خسارہ3154 ارب روپے تجویز کیا گیا ہے۔

قرضوں پر سود کی ادائیگی کیلیے3105ارب، دفاعی بجٹ1330ارب اورسول حکومت چلانے کیلیے رقم488ارب سے بڑھا کر510ارب روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔