یو اے ای نے پاکستان پرواجب الادا 2 ارب ڈالرکی وصولی موخر کردی

وزیر خارجہ کا حالیہ دورہ یواے ای دونوں ملکوں کے درمیان قریبی تعلقات کا عکاس ہے، ترجمان دفتر خارجہ


ویب ڈیسک April 20, 2021
ترجمان دفتر خارجہ نے یو اے ای کی جانب سے ادائیگی کے ملتوی ہونے کو خوش آئند قرار دیا۔( فوٹو: فائل)

متحدہ عرب امارات نے پاکستان پر واجب الادا 2ارب ڈالر کی وصولی موخر کردی ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان کو متحدہ عرب امارات کی جانب سے واجب الادا رقم کی ادائیگی کے حوالے سے مہلت مل گئی۔ ترجمان نے متحدہ عرب امارات کے تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے 2 ارب ڈالر کی ادائیگی کے ملتوی ہونے کو خوش آئند قرار دیا۔ معاہدے کے تحت پاکستان کو یہ رقم 19اپریل 2021کو ادا کرنا تھی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ وزیر خارجہ کا حالیہ دورہ یواے ای دونوں ملکوں کے درمیان قریبی تعلقات کا عکاس ہے.