رواں مالی سال کے پہلے9 ماہ کے دوران بیرونی سرمایہ کاری میں 52 فیصد کمی

رواں مالی سال براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کی شرح گزشتہ سال کی نسبت کم رہی، اسٹیٹ بینک


ویب ڈیسک April 20, 2021
9 ماہ میں اسٹاک مارکیٹ سے 26 کروڑ ڈالر کا انخلا ہوا۔(فوٹو:فائل)

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مالی سال 2020-21 کے ابتدائی 9 ماہ کی رپورٹ جاری کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں بیرونی سرمایہ کاری میں 52 فیصد کمی ہوئی ہے۔ شروع کے 9 ماہ میں اسٹاک مارکیٹ سے 26 کروڑ ڈالر کا انخلا ہوا جبکہ اس دوران براہ راست بیرونی سرمایہ کی شرح گزشتہ برس سے 35 فیصد کم رہی۔