ڈالر کی قدر میں ایک بار پھر اضافہ

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 6 پیسے اضافے سے 152.99 روپے پر بند ہوٸی


Staff Reporter April 20, 2021
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 6 پیسے اضافے سے 152.99 روپے پر بند ہوٸی (فوٹو : فائل)

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منگل کو بھی روپے کے مدمقابل ڈالر کی قدر میں اضافے کا رحجان غالب رہا۔

نتیجے میں انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتار چڑھاؤ کے بعد 6 پیسے کے اضافے سے 152.99 روپے پر بند ہوٸی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ ڈالر کی قدر 20 پیسے کے اضافے سے 153.30 روپے کی سطح پر بند ہوٸی۔