جاپان، امریکا اور فرانس کا مشترکہ جنگی مشقوں پر اتفاق

ویب ڈیسک  ہفتہ 24 اپريل 2021
 11 مئی سے 17 مئی تک ہونے والی ان زمینی مشقوں میں تینوں ممالک کی بری افواج حصہ لیں گی۔(فوٹو:فائل)

 11 مئی سے 17 مئی تک ہونے والی ان زمینی مشقوں میں تینوں ممالک کی بری افواج حصہ لیں گی۔(فوٹو:فائل)

ٹوکیو: جاپان پہلی بار آئندہ ماہ امریکا اور فرانس کے ساتھ مشترکہ جنگی مشقوں کی میزبانی کرے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جاپان کے وزیر دفاع نوبو کیشی نے ملک کے جنوب مغربی حصے میں بڑے پیمانے پر جنگی مشقوں کے انعقاد کا اعلان کردیا ہے جس نے اس خطے میں چین کے تحفظات میں اضافہ کردیا ہے۔

اس حوالے سے جاپانی وزیر دفاع نے مزید کہا  کہ رواں سال 11 مئی سے 17 مئی تک ہونے والی ان زمینی مشقوں میں تینوں ممالک کی بری افواج حصہ لیں گی۔  ٹوکیو مشرقی اور جنوبی سمندر میں چین کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کا تدارک کرنے کے لیے اپنے اہم اتحادی امریکا کے ساتھ دفاعی تعاون بڑھا رہا ہے۔ جب کہ فرانس بھی آزاد اور قابل رسائی انڈو پیسفیک کا تصور رکھتا ہے۔

نوبو کیشی نے میڈیا کو بتایا کہ جاپان، امریکا اور فرانس کے درمیان ہونے والے مضبوط فوجی اشتراک سے دور دراز کے جزائر کا دفاع کرنے والی افواج کی جنگی حکمت عملی اور مہارت میں بہتری آئے گی۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔