خیبرپختونخوا کے اسپتالوں کیلئے آكسيجن كے استعمال سے متعلق گائيڈ لائنز جاری

گائيڈ لائنز ميں اسپتالوں كو آكسيجن كی اسٹوريج اور كورونا كے مريضوں کو درکار آكسيجن سے متعلق رہنمائی شامل


ویب ڈیسک April 28, 2021
گائيڈ لائنز كا مقصد تمام اسپتالوں ميں مريضوں كے لئے آكسيجن كا موثراستعمال يقينی بنانا ہے (فوٹو:فائل)

محكمہ صحت خيبر پختونخوا نے صوبے بھر كے اسپتالوں ميں كورونا مريضوں كیلئے آكسيجن كے موثر استعمال كیلئے گائيڈ لائنز جاری كرديں۔

اس حوالے سے ڈائريكٹر جنرل ہيلتھ سروسز، ڈائريكٹر جنرل پراونشل ہيلتھ سروسز اكيڈمی، ايم ٹی آئی اسپتالوں كے ڈائريكٹرز، ميڈيكل ڈائريكٹرز، ڈسٹركٹ ہيلتھ آفيسرز اور ڈسٹركٹ ہيڈ كوارٹر اسپتالوں كے ميڈيكل سپرنٹنڈ نٹس كو مراسلہ بھيج ديا گيا ہے۔

گائيڈ لائنز كا مقصد تمام اسپتالوں ميں مريضوں كے لیے آكسيجن كا موثر استعمال يقينی بنانا ہے۔ گائيڈ لائنز ميں اسپتالوں كو آكسيجن كی اسٹوريج اور تقسيم، ہائی فلو تھراپی ڈيوائسز، سانس ركنے كی بيماری كی اقسام، آكسيجن كی مينجمنٹ، مانيٹرنگ اور كورونا كے مريضوں کو درکار آكسيجن كے بارے میں ضروری رہنمائی كی گئی ہے۔