فضل الرحمن کی پھر دعوت، اے این پی کا واپس نہ جانیکا فیصلہ

نمائندہ ایکسپریس  جمعـء 30 اپريل 2021
کسی نے کوئی رابطہ نہیں کیا،سوچ سمجھ کر پی ڈی ایم کوچھوڑا،زاہد خان۔ فوٹو: فائل

کسی نے کوئی رابطہ نہیں کیا،سوچ سمجھ کر پی ڈی ایم کوچھوڑا،زاہد خان۔ فوٹو: فائل

 پشاور:  پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی جانب سے پیپلزپارٹی اور اے این پی کو اتحاد میں واپسی کی دعوت کے باوجود اے این پی نے اپنے فیصلہ پر قائم رہتے ہوئے پی ڈی ایم میں واپس نہ جانے پر اتفاق کیا ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے گزشتہ دنوں پی ڈی ایم اجلاس کے بعد اے این پی اور پیپلزپارٹی کو ایک مرتبہ پھر پی ڈی ایم میں واپس آنے کی دعوت دی تاہم اس سلسلے میں تاحال ان کی جانب سے اے این پی کی قیادت کے ساتھ کسی قسم کا کوئی براہ راست رابطہ نہیں ہوسکا ،اس بارے میں اے این پی کے مرکزی ترجمان زاہدخان نے ایکسپریس کوبتایا کہ اے این پی اور پیپلزپارٹی کے معاملات الگ ہیں۔

پیپلزپارٹی نے صرف پی ڈی ایم کے عہدوں سے استعفے دیئے ہیں اور وہ اتحاد کوچھوڑ کر باہر نہیں گئی جبکہ اے این پی تو پی ڈی ایم کو چھوڑ کر باہر آگئی ہے اور ہم نے جو بھی فیصلہ کیاہے وہ بڑی سوچ سمجھ اور مشاورت کے بعد کیا اس لیے ہماری واپسی کا کوئی امکان نہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔