اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ کا اپنے لباس پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب

ویب ڈیسک  جمعـء 30 اپريل 2021
فاطمہ ثنا شیخ ان دنوں اپنی نئی ویب سیریز ’’عجیب داستان‘‘ کی وجہ سے خبروں میں ہیں

فاطمہ ثنا شیخ ان دنوں اپنی نئی ویب سیریز ’’عجیب داستان‘‘ کی وجہ سے خبروں میں ہیں

 ممبئی: بھارتی اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ نے اپنے مختصر لباس پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دے ڈالا۔

بالی ووڈ کی بلاگ بسٹر فلم ’دنگل‘ سے پہچان بنانے والی بھارتی اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ ان دنوں اپنی نئی ویب سیریز ’’عجیب داستان‘‘ کی وجہ سے خبروں میں ہیں جس میں انہوں نے بولڈ کردار ادا کیا ہے۔

اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ نے ایک ویڈیو میں مداحوں کی جانب سے انسٹاگرام پر تصاویر بھیجنے والے پیغامات پڑھے اور ان کے جوابات بھی دیے جس میں ایک مداح کی جانب سے ان کے لباس پر تنقید کی گئی جس پر اداکارہ نے انہیں دلچسپ جواب دیا۔

فاطمہ ثنا شیخ نے پہلے مداح کی جانب سے بھیجا گیا پیغام پڑھ کر سنایا ’’آپ اتنے مختصر لباس کیوں پہن رہی ہیں؟ کیا ممبئی میں بہت گرمی پڑرہی ہے‘‘، یا پھر آپ نے غلطی سے بچوں کی دکان سے خریداری کرلی؟ اداکارہ نے جواب میں ’’میرا گملا، میرا پھول، میرا جسم، میری اصول‘‘۔ کہہ کر مداح کو خاموش کرادیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔