ملک بھر میں یوم مزدور منایا گیا

حکومت خصوصی طور پر مزدور کی فلاح و بہبود اور تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، صدر مملکت کا پیغام۔ فوٹو: فائل

حکومت خصوصی طور پر مزدور کی فلاح و بہبود اور تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، صدر مملکت کا پیغام۔ فوٹو: فائل

 لاہور /  اسلام آباد: آج ملک بھر میں یکم مئی کو یوم مزدور منایا گیا اور عام تعطیل ہوئی، مختلف شہروں میں کورونا ایس او پیز کے ساتھ سیمینارز کا انعقاد کیا گیا۔

ایکسپریس کے مطابق دنیا بھر کی طرح ملک بھر میں بھی شکاگو کے مزدوروں کی شاندار جہدوجہد اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلیے آج یوم مزدور منایا گیا اور ملک بھر میں عام تعطیل کی گئی۔

دن کی مناسبت سے لاہور سمیت ملک بھر میں حکومتی ایس او پیز پر عمل درآمد کرتے ہوئے سیمینار منعقد ہوئے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم مزدوروں اور محنت کشوں کی جدو جہد کو سلام پیش کرتے ہیں، حکومت خصوصی طور پر مزدور کی فلاح و بہبود اور تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

صدر مملکت نے اپنے پیغام میں کہا کہ حکومت خصوصی طور پر مزدور کی فلاح و بہبود اور تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔