تھائی لینڈ میں اپوزیشن کا دارالحکومت بنکاک پر قبضہ مذاکرات کی حکومتی پیشکش مسترد

لاکھوں کارکنوں نے حکومت گرانے کیلیے بنکاک کی اہم سڑکوں اور چوکوں پر رکاوٹیں کھڑی کردیں


News Agencies/AFP January 14, 2014
بنکاک: حکومت مخالف مظاہروں کے دوران ہزاروں اپوزیشن مظاہرین جھنڈے لہراتے ہوئے شہر کی سڑکوں پر احتجاج کررہے ہیں ۔ فوٹو : اے ایف پی

تھائی لینڈ میں اپوزیشن کے لاکھوں کارکنوں نے دارالحکومت بنکاک کو مکمل طور پر بند کرنے کیلیے اہم سڑکوں اور چوکوں پر قبضہ کرکے رکاوٹیں کھڑی کردیں اور حکومتی مذاکرات کی پیشکش کومسترد کردیا، کامیابی تک دھرنے کا اعلان۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق لاکھوں مظاہرین وزیر اعظم ینگ لک شیناوتراکے ارب پتی خاندان کے سیاسی غلبے کو روکنے اور ملک سے سرمائے کی سیاست کو ختم کرنے کیلیے حکومت کیخلاف مظاہرے کررہے ہیں۔ اپوزیشن کا مطالبہ ہے کہ وزیراعظم ینگ لک شیناوترا استعفیٰ دیکر اقتدار غیر منتخب پیپلزکونسل کے حوالے کردیں۔ ہاتھوں پر پرچم تھامے گزشتہ روز لاکھوں مظاہرین نے دارالحکومت بنکاک کی اہم سڑکوں اور چوکوں پر قبضہ کرکے تمام کاروبار کو بند کروادیا۔ مظاہرین کے سونے کیلیے ٹینٹوں کا انتظام کیا گیا ہے جبکہ کھانے کیلیے مفت اسٹال بھی لگائے گئے ہیں۔ مظاہرین کاکہنا تھا کہ جب تک وزیراعظم شیناوترا استعفیٰ نہیں دیتی جب تک بنکاک کو بندکرکے رکھیں گے۔ مظاہرین کو خدشہ ہے کہ فروری میں ہونے والے انتخابات کے بعد یہی ٹولہ دوبارہ اقتدار پر قبضہ کرلے گا۔ دارالحکومت کو چاروں اطراف سے سیل کردیا گیا جس کے کے باعث اشیائے خورونوش مہنگی ہوگئی ہیں۔



مظاہرے کی قیادت کرتے ہوئے اپوزیشن رہنما سوتھیپ تھوگسوبان نے کہا کہ آج ہم تاریخ لکھ رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ حکومت کے گرنے تک مظاہرہ جاری رہے گا، مظاہرین کا یہاں تک بھی کہنا تھاکہ حکومت کے گرانے کیلیے ہم اسٹاک ایکسچینج اور ایئرپورٹس کو بھی بندکردیں گے۔ گزشتہ روز صبح سویرے اپوزیشن کے ہیڈکوارٹرز پرفائرنگ بھی کی گئی۔ مظاہرین کے منصوبے کے مطابق وہ حکومت کی اہم وزارتوں کا گھیرائوکریں گے اور ان عمارتوں کو بجلی کی فراہمی بھی روک دیں گے۔ شہر میں تقریباً 150 اسکولوں کو بند کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق بنکاک کے12 اسپتال، 28 ہوٹل بند پڑے ہیں۔ حکام نے بنکاک میں صورتِ حال قابو میں رکھنے کیلیے 18 ہزار سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے ہیں۔ دوسری طرف حکومت نے کہا ہے کہ وہ الیکشن کمیشن کی طرف سے دو فروری کو ہونے والے انتخابات کوملتوی کرنے کی تجویز پر اپوزیشن کو کل مذاکرات کیلیے دعوت دیں

مقبول خبریں