شمالی یمن میں فرقہ وارانہ فسادات جاری2ماہ میں210افراد مارے گئے

پرتشدد واقعات رک نہ سکے، حوتی قبائل کا مخالف گروپ پر جنگ کیلیے غیر ملکی جنگجو بھرتی کرنے کا الزام، علاقے میں کشیدگی


INP January 14, 2014
مسلسل فسادات کی وجہ سے علاقے میں سخت کشیدگی اور خوف و ہراس پایا جاتا ہے ۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

شمالی یمن میں 2 ماہ کے دوران مختلف فرقوں اور گروپوں کے درمیان لڑائی میں 210 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ 2 ماہ کے دوران لڑائی میں ابتک 210 افرادمارے جاچکے ہیں، بے شمار افراد ان خونریز جھڑپوں کے نتیجے میں زخمی ہوئے ہیں۔شمالی یمن میں پرتشدد واقعات اس وقت شروع ہوئے جب حوتی قبائل نے جن کے پاس شمالی سدا صوبے کے زیادہ حصے کا کنٹرول ہے ۔



مخالف گروپ پر الزام لگایا کہ وہ ان پر حملے کے لیے ہزاروں غیر ملکی جنگجوئوں کو بھرتی کررہا ہے۔ مسلسل فسادات کی وجہ سے علاقے میں سخت کشیدگی اور خوف و ہراس پایا جاتا ہے ۔

مقبول خبریں