ویمنز کرکٹ سیریزپاکستان نے فتوحات کی ہیٹ ٹرک مکمل کرلیآئرلینڈ ناکام

ٹیم نے فتح کیلیے درکار 93رنز محض 3 وکٹ پربنالیے


Sports Desk January 14, 2014
ٹیم نے فتح کیلیے درکار 93رنز محض 3 وکٹ پربنالیے ۔فوٹو:فائل

ویمنز ون ڈے کرکٹ سیریز میں پاکستان نے آئرلینڈ کو7 وکٹ سے قابو کر کے فتوحات کی ہیٹ ٹرک مکمل کرلی۔

ٹیم نے فتح کیلیے درکار 93رنز محض 3 وکٹ پربنالیے، جویریہ خان نے 86 گیندوں پر 51 کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، اس میں کوئی بائونڈری شامل نہیں رہی، سدرہ امین16 اور ناہیدہ خان12رنز کے ساتھ نمایاں رہیں، تینوں پلیئرز کو الینا ٹائیس نے آئوٹ کیا، اس سے قبل ناکام سائیڈ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 48.3 اوورز میں 92رنز پر ڈھیر ہوگئی، ثنا میر نے 11رنز دے کر3 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا، سعدیہ یوسف نے 2 وکٹوں کیلیے11رنز دیے، ایسوبیل جوائس (36 ناٹ آئوٹ) اور اوپنرکلیئرشیلنگٹن (20) کے سوا دیگر کوئی بیٹسویمن پاکستانی بولرز کا سامنا اعتماد سے نہیں کرپائی۔