وزیر اعظم عوام میں نکلے تو شہر میں کرفیو نہیں لگا ہوتا مریم نواز

کام کیا ہو تو چھپ کر دکانوں دکانوں میں فوٹو شوٹ کرانے کی ضرورت نہیں پڑتی، مریم نواز


ویب ڈیسک May 03, 2021
کام کیا ہو تو چھپ کر دکانوں دکانوں میں فوٹو شوٹ کرانے کی ضرورت نہیں پڑتی، مریم نواز۔ فوٹو:فائل

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ جب ایک منتخب وزیر اعظم عوام میں نکلتا ہے تو شہر میں کرفیو نہیں لگا ہوتا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز کا کہنا تھا کہ جب ایک منتخب وزیر اعظم عوام میں نکلتا ہے تو شہر میں کرفیو نہیں لگا ہوتا۔

https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1389111076982296578

مریم نواز کا کہنا تھا کہ جب کسی نے عوام کی خدمت کی ہو یا کام کئے ہوتے ہیں تو وہ عوام سے مل کر محبتیں سمیٹتے ہیں، عوام سے چھپ کر خالی دکانوں پر شوٹ نہیں کرنے پڑتے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: وزیراعظم کا بغیر پروٹوکول اسلام آباد کے علاقوں کا دورہ

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے اپنی گاڑی خود چلا کر اسلام آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، اور احساس ریڑی بان پروجیکٹ، رمضان سستا بازار اور دیگر پروجیکٹس کا جائزہ لیا اور عوام سے گفتگو کرتے ہوئے ان کے تاثرات بھی سنے۔