بھارت میں کورونا سے غیرملکی سفارت کار ہلاک

بھارت میں کورونا کی بگڑتی صورت حال پر تھائی لینڈ نے ائیرایمبولینس کے ذریعے اپنا سفارتی عملہ واپس بلوالیا


ویب ڈیسک May 03, 2021
تنزنیہ کے ڈیفنس ایڈوائزر نئی دہلی کے اسپتال میں زیر علاج تھے، فوٹو: فائل

بھارت میں کورونا سے تنزانیہ کے سفارت کار کرنل ڈاکٹر موسیس جان کی بازی ہارگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی کے اسپتال میں زیر علاج تنزایہ کے ڈیفنس ایڈوائزر کرنل ڈاکٹر موسیس 28 اپریل کو کورونا وائرس سے انتقال کرگئے۔ کورونا وبا کے پیش نظر تنزانیہ کے ہائی کمیشن نے سفارت کار کی موت پر اظہار افسوس اور دلی جذبات کے اظہار کے لیے تعزیتی کتاب آئن لائن جاری کی ہے۔

بھارت جہاں کورونا سے یومیہ ہلاکتوں کی تعداد ساڑھے تین ہزار سے زیادہ اور نئے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 60 لاکھ سے زائد ہے جب کہ نیوزی لینڈ اور فلپائن کے ہائی کمشنز بھی آکسیجن کی مدد طلب کرچکے ہیں وہاں پہلی بار کورونا سے کسی غیر ملکی سفارت کی موت واقع ہوئی ہے۔

یہ خبر پڑھیں : بھارت میں کورونا سے مسلسل چوتھے روز بھی 3 ہزار 500 سے افراد ہلاک

غیر ملکی سفارت کی کورونا سے ہلاکت پر مودی سرکار کی ناقص کارکردگی بے نقاب ہوگئی ہے، بھارتی وزارت خارجہ نے اپنے بلند بانگ دعوؤں میں کہا تھا کہ ملک میں موجود سفارتی عملے کو ضروری طبی معاونت فراہم کی جارہی ہے تاہم یہ دعوے کھوکھلے ثابت ہوئے۔

ہولناک کورونا وبا اور مودی سرکار کی ناہلی کے باعث تھائی لینڈ سمیت بعض ممالک نے اپنے سفارتی عملے کو بھارت سے نکالنا شروع کردیا ہے جب کہ دیگر ممالک نے اپنے سفارت کاروں کے لیے سخت ایس اوپیز کا تعین کیا ہے جس پر سختی سے عمل کرایا جا رہا ہے۔