پاکستان کا قرضہ اتار سکتا ہوں بشرط عمران خان مجھے ملک چلانے دیں وقار ذکا

تمام سیاستدانوں کو چیلنج کرتا ہوں کوئی آئیڈیا ہے، وقار ذکا


ویب ڈیسک May 05, 2021
آپ پیپر کینسل کرواؤ قرضہ ہم اتار دیں گے، سوشل میڈیا صارفین

رئیلیٹی شو کے میزبان وقار ذکا کا کہنا ہے کہ میں کرپٹو کرنسی کے ذریعے پاکستان کا قرضہ اتار سکتا ہوں لیکن میری ایک شرط ہے کہ عمران خان استعفیٰ دیں اور مجھے ملک چلانے دیں۔

5 مئی 2021 کی صبح ٹوئٹر پر وقار ذکا کا نام ٹاپ ٹرینڈ کررہا ہے اور اس کی وجہ ان کی وہ ٹوئٹ ہے جو انہوں نے گزشتہ روز کی تھی۔ وقار ذکا نے ٹوئٹر پر لکھا تھا ''میں کرپٹو کرنسی کا استعمال کرکے پاکستان کا قرض ادا کرسکتا ہوں لیکن شرط یہ ہے کہ عمران خان اپنے عہدے سے سبکدوش ہوجائیں اور مجھے ملک چلانے دیں۔ اگر نہیں تو پاکستانیوں کو مطالبہ کرنا چاہئے کہ عزت، زیتون کے باغات، سیاحت، انسداد بدعنوانی سے محبت کرنے والے عمران خان کے پاس اس کا کیا حل ہے۔ میں تمام سیاستدانوں کو چیلنج کرتا ہوں کوئی آئیڈیا ہے۔''



وقار ذکا کی اس ٹوئٹ کے بعد ٹوئٹر پر صارفین کی جانب سےطنزومزاح سے بھرپور دلچسپ تبصرے کیے گئے۔ ٹوئٹر ہینڈل باجی پلیز نے لکھا بھئی اپنا حلقہ بتا دیں جہاں سے الیکشن لڑنا ہے تاکہ ہمارے محلے کے بچے جن کے پرچے آپ نے کینسل کروائے ہیں اور جن کے شناختی کارڈ ابھی تک نہیں بنے۔ آپ کو ووٹ ڈال سکیں۔



ایک اور صارف نے کہا برو آپ پیپر کینسل کرواؤ قرضہ ہم اتار دیں گے۔

https://twitter.com/Kazim_zaidii/status/1389628102536568832

مناہل فاطمہ نامی خاتون نے ایک میم شیئر کرتے ہوئے لکھا میٹرک اور انٹر اسٹوڈنٹس کے وزیراعظم بننے کے بعد وقار ذکا قوم سے خطاب کرتے ہوئے۔

https://twitter.com/MFatilma/status/1389825330949525505

جہاں لوگوں نے وقار ذکا کی بات کو ہنسی مذاق میں لیا وہیں کچھ لوگ ان کی حمایت میں بھی بولتے ہوئے نظرآئے۔ آصف نیازی نامی صارف نے لکھا ہر کوئی اپنا سوچتا ہے لیکن وقار بھائی نے کرپٹو کو عام آدمی تک پہنچاکر آنے والی نسلوں کا سوچا ٹیکنا لوجی کی طرف لے جارہا ہے۔