کراچی میں سنار کی دکان میں نقب زنی، 12 کلو گرام سونا لوٹ لیا گیا

اسٹاف رپورٹر  بدھ 5 مئ 2021
سال رواں میں نقب زنی کی سب سے بڑی واردات کلفٹن کے علاقے جیولرز سینٹر میں ہوئی

سال رواں میں نقب زنی کی سب سے بڑی واردات کلفٹن کے علاقے جیولرز سینٹر میں ہوئی

 کراچی: سال رواں میں نقب زنی کی سب سے بڑی واردات کلفٹن کے علاقے جیولرز سینٹر میں ہوئی ۔

ملزمان سنار کی دکان سے لگ بھگ 12  کلو گرام سونا لیکر فرار  ہوگئے جس کی مالیت ایک اندازے کے مطابق  کروڑوں روپے ہے۔

کلفٹن کے علاقے 3 تلوار کے قریب گلف شاپنگ سینٹر میں قائم جیولرز  کی دکان پر نامعلوم ملزمان تالے اور شٹر توڑ کر 12 کلو وزنی طلائی زیورات چوری کرکے فرار ہوگئے ۔

دکان کے مالک  محمد آصف ابدانی نے پولیس کو بتایا پیر کی شب وہ اپنی  دکان بند کر کے گھر چلا گیا اسکی دکان میں 4 کاؤنٹرز ہیں جس میں تیار طلائی زیورات سجا کر رکھے جاتے ہیں۔

اس نے بتایا کہ منگل کو جب وہ صبح اپنی دکان پہنچا تو دیکھا کہ اسکی دکان کے تالے اور شٹر کٹے ہوئے ہیں اور اندر جاکر دیکھا شوکیس میں رکھے ہوئے طلائی زیورات غائب تھے ۔ پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر معائنہ کیا اور تمام تفصیلات اکھٹا کیں ۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ الزام نمبر 201/2021نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے ۔

دکاندار کا کہنا ہے کہ ان طلائی زیورات کی مالیت 10 کروڑ سے زائد ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں نصب کیمروں کی مدد لی جارہی ہے اور وہاں سیکورٹی گارڈز  سے بھی معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔