بھارتی گلوکار لکی علی کی کورونا سے انتقال کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل

گزشتہ دنوں گلوکار لکی علی کی موت کی خبر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی


ویب ڈیسک May 05, 2021
گزشتہ دنوں گلوکار لکی علی کی موت کی خبر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی فوٹوفائل

معروف بھارتی گلوکار مقصود محمود علی المعروف لکی علی کی چند روز قبل کورونا کے باعث انتقال کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

بھارت میں کوروناوبا نے خطرناک صورتحال اختیار کرلی ہے۔ کئی معروف اداکاروموسیقاروں سمیت سینکڑوں افراد کورونا کے باعث اپنی زندگی ہار چکے ہیں۔ اس صورتحال میں گزشتہ دنوں گلوکار لکی علی کی موت کی خبر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ جس کے بعد بھارتی سوشل میڈیا پر تعزیتی پیغامات کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی فلم اور ٹی وی کے اداکار امیت مستری دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک

بھارتی میڈیا کے مطابق لکی علی کے انتقال کی خبر وائرل ہونے کے بعد ان کی قریبی دوست اداکارہ نفیسہ علی نے وضاحت کرتے ہوئے لکی علی کی موت کی خبروں کی تردید کردی ہے۔ اداکارہ نفیسہ علی نے ٹوئٹر پر بتایا کہ لکی علی بالکل صحت مند اور ٹھیک ہیں اور انہوں نے لکی علی کا کووڈ 19 کاٹیسٹ مثبت آنے کی خبر کی بھی تردید کی۔

یہ بھی پڑھیں: معروف بھارتی موسیقار کورونا کے باعث ہلاک

نفیسہ علی نے مزید کہا لکی علی ان دنوں بنگلور میں فیملی کے ساتھ اپنے فارم ہاؤس پر ہیں۔ میں نے ان سے آج تقریباً دو سے تین بار بات کی ہے۔ انہیں کورونا کی تشخیص نہیں ہوئی۔ وہ ان دنوں اپنی موسیقی اور کنسرٹ وغیرہ کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔