سابق آسٹریلوی کرکٹر کو تاوان کے لیے اغوا کا انکشاف

پولیس نے کارروائی کے بعد چار اغواکاروں کو گرفتار کرکے جیل بھجوادیا


Sports Reporter May 05, 2021
پولیس نے کارروائی کے بعد چار اغواکاروں کو گرفتار کرکے جیل بھجوادیا

سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر اسٹیورٹ میکگل کو تاوان کے لیے اغوا کا انکشاف ہوا ہے۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق 44 ٹیسٹ اور تین ایک روزہ میچز کھیلنے والے آسٹریلیا کے کھلاڑی اسٹیورٹ میکگل کو 14 اپریل کو سڈنی میں تاوان کی خاطر اغوا کیا گیا تھا۔ اس دوران ان کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

رپورٹس کے مطابق میکگل کو ایک گھنٹے کے بعد چھوڑ دیا گیا تھا تاہم اس واقعے سے متعلق ابھی تک آسٹریلیوی کھلاڑی کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔ بعد ازاں پولیس نے کارروائی کے بعد چار اغواکاروں کو گرفتار کرکے جیل بھجوادیا ہے۔

واضح رہے 50 سالہ اسٹیورٹ میکگل نے 1998 سے 2008 تک آسٹریلیا کی انٹرنیشنل کرکٹ میں نمائندگی کی۔

مقبول خبریں