کورونا کے باعث فیفا ورلڈکپ قطر کا افریقین کوالیفائر ملتوی

یہ مقابلے اگلے ماہ جون میں شیڈول تھے


Sports Reporter May 06, 2021
یہ مقابلے اگلے ماہ جون میں شیڈول تھے۔ فوٹو:فائل

کورونا وبا کے باعث فیفا نے ورلڈکپ قطر کا افریقین کوالیفائر ملتوی کردیا۔

کوویڈ کیسز میں اضافے کے پیش نظر فیفا نے ورلڈکپ قطر کا افریقین کوالیفائر ملتوی کردیا، یہ مقابلے اگلے ماہ جون میں شیڈول تھے۔ ترجمان فیفا کے مطابق کھلاڑیوں کی صحت کو یقینی بنانے کے لیے یہ ایونٹ ملتوی کیاگیاہے۔ یہ مقابلے ستمبر، اکتوبر، نومبر یا پھر اگلے برس مارچ کی دستیاب ونڈو میں کرانے کا آپشن موجود ہے۔

مقبول خبریں