نیاعدالتی سال کل شروعسپریم کورٹ میںفل کورٹ ریفرنس ہوگا

این آئی سی ایل اورالیکشن پرفوج کے اثراندازہونے کی پٹیشن سنی جائے گی۔


Numainda Express September 09, 2012
این آئی سی ایل اورالیکشن پرفوج کے اثراندازہونے کی پٹیشن سنی جائے گی۔ فوٹو: فائل

AZAD KASHMIR: سپریم کورٹ میں اگلے ہفتے کے لیے روسٹر جاری کردیا گیا ، تمام جج پرنسپل سیٹ اسلام آباد میں مقدمات سنیں گے۔

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے زیر التوا مقدمات کی سماعت کے لیے مجموعی طور پر 6 بینچ تشکیل دیے ہیں ۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری ، جسٹس جواد ایس خواجہ اور جسٹس خلجی عارف حسین پر مشتمل 3 رکنی بینچ پیر سے اہم مقدمات کی سماعت کرے گا ۔ بدھ کو این آئی سی ایل اور جمعرات کو الیکشن پر فوج کے اثر انداز ہونے سے متعلق اصغر کی پٹیشن کی سماعت ہوگی ۔

پیر کو نیا عدالتی سال شروع ہوگا جس کی مناسبت سے فل کورٹ ریفرنس بھی ہو گا ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اقبال حمید الرحمان نے بھی اگلے ہفتے کے دوران مقدمات کی سماعت کے لیے 4 سنگل اور 2 ڈویژن بنچ تشکیل دیے ہیں۔