کراچی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

مقتول پولیس اہلکار 25 سالہ معیز ولد خورشید احمد ایس پی سٹی کا ڈرائیور تھا


Staff Reporter May 07, 2021
مقتول پولیس اہلکار معیز کی یاد گار تصویر

DHAKA: لیاری کے علاقے نیا آباد ماما ہوٹل کے قریب فائرنگ کے واقعے میں پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ کمسن لڑکے سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بغدادی کے علاقے لیاری ماما ہوٹل شہزادہ خان منزل گلی نمبر 2 میر محمد روڈ کے قریب فائرنگ کے واقعے میں پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ کمسن لڑکے سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے جنھیں فوری طور ایدھی کے رضا کاروں نے سول اسپتال پہنچایا ۔

ایس ایس پی سٹی سرفراز نواز کے مطابق مقتول پولیس اہلکار 25 سالہ معیز ولد خورشید احمد ایس پی سٹی کا ڈرائیور تھا جو گھر کے باہر سادہ لباس میں بیٹھا ہوا تھا کہ موٹر سائیکل سوار ڈاکو لوٹ مار کی نیت سے آئے تو اس نے اپنا اسلحہ نکالنے کی کوشش کی تو اس دوران ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر 18 سالہ جہانزیب اور 6 سالہ ابوبکر زخمی ہوگئے تاہم پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

مقبول خبریں