- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
- ایرانی صدر کا دورہ کراچی، کل صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
- ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری
- مثبت معاشی اشاریوں کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان
- اقوام متحدہ کے ادارے پر حماس کی مدد کا اسرائیلی الزام جھوٹا نکلا
- نشے میں دھت مسافر نے ایئرہوسٹس پر مکے برسا دیئے؛ ویڈیو وائرل
بھارتی صحافیوں نے کورونا کی بگڑتی صورتحال پر مودی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا
ممبئی: بھارت میں کورونا کی بدترین تباہ کاریوں کی ذمے داری کون قبول کرے گا؟ بھارتی صحافیوں نے مودی کے غلط فیصلوں کی وجہ سے کورونا کی ہلاکت خیزی پرحکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
بھارتی تجزیہ کار اور سی این این کے لیے لکھنے والی بھارتی صحافی اکنکشہ سنگھ نے ہندوستان میں کورونا کی بدترین تباہ کاریوں پر مودی حکومت سے استفسار کیا کہ’بھارت میں کسی نے معافی نہیں مانگی نہ کسی نے استعفی دیا‘ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے چند ماہ قبل ہندوستانی حکومت فتح کا اعلان کررہی تھی۔
سی این این کے اینکر وتجزیہ کار فرید زکریا نے کہا کہ بھارت میں ہلاکتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے سوا کچھ نہیں بدلا، ہندوستانی میڈیا مودی کی حمایت میں صحافتی اور اخلاقی طور پر گر گیا ہے. ہندوستان کے پاس اب آزادانہ پریس نہیں. بیشتر ٹی وی میڈیا غلامی کی حد تک حکومت کے حامی ہیں، جو حامی نہیں ان کو ستایا جاتاہے اور ٹیکس کے معاملات میں پھنسایا جاتا ہے۔
انہوں نے بھارتی میڈیا پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آزاد میڈیا کے بغیر حکومت پر کوئی نگاہ نہیں، احتساب کے بغیر حکومت بہت کم دباؤ محسوس کرتی ہے، حکومت زیادہ اہلیت کا مظاہرہ کرنے کی بجائے بدتر ہوتی جارہی ہے. مودی حکومت ہر جگہ زیادہ سے زیادہ آمرانہ طاقت کا مظاہرہ کر رہی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔