لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر این سی او سی کی کارروائی کی ہدایت

این سی او سی نے کسی صوبے کو ویکسین خریدنے سے نہیں روکا ہے، علی زیدی


ویب ڈیسک May 09, 2021
این سی او سی کی ہدایات کی روشنی میں پی آئی اے کی چند پروازوں کے شیڈول میں ردوبدل کیا گیا ہے۔( فوٹو:فائل)

این سی او سی نے مختلف شہروں میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کارروائی کی ہدایت کردی ہے۔

وفاقی وزیر اسد عمراور لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان کی زیرصدارت ہونے والے این سی او سی کے خصوصی اجلاس میں تمام وفاقی یونٹوں کے چیف سیکریٹریوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کارروائی اور پی آئی اے کی چند پروازوں کے شیڈول میں ردوبدل کی ہدایات بھی دی گئیں۔

اجلا س میں کہا گیا کہ دورانِ لاک ڈاون بین الصوبائی ٍاور انٹرا سٹی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد ہوگی۔ جب کہ سیاحتی مقامات پر مقامی افراد اور ملک کے دیگر علاقوں سے جانے والے سیاحوں پر مکمل پابندی نافذ ہوگی۔

لاک ڈاون کے دوران تمام بازار، کاروبار اور دکانیں بند رہیں گی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر علی زیدی نے بتایا کہ این سی او سی نے کسی صوبے کو ویکسین خریدنے سے نہیں روکا ہے۔