پاکستان ہاکی ٹیم کی اذلان شاہ کپ میں شرکت دشوار

30 جنوری تک منتظمین کو آگاہ کرنا ضروری، وزیراعظم سے فوری مدد کی اپیل


Sports Reporter January 16, 2014
ایونٹ کے لیے انٹری بجھوانے کی آخری تاریخ30 جنوری ہے، فوٹو: فائل

حکومت کی طرف سے مالی مدد نہ ملنے کی وجہ سے پاکستان ہاکی ٹیم کے رواں سال کے پہلے انٹرنیشنل ایونٹ پر سوالیہ نشان لگ گیا۔

30 جنوری تک شرکت کی تصدیق نہ کرنے پر ٹیم31 سال بعد سلطان اذلان شاہ ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کر سکے گی۔اس ایونٹ کا آغاز1983 میں ہوا، گرین شرٹس اولین ایڈیشن سے2013 کے ایونٹ تک مسلسل شرکت کرتے آئے ہیں،اب حکومت کی طرف سے تاحال فنڈز نہ ملنے کی وجہ سے شرکت دشوار ہو گئی ہے۔

 photo 10_zps555107f8.jpg

ذرائع کے مطابق ایونٹ کے لیے قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ یکم جنوری سے شروع ہونا تھا لیکن حکومت کی طرف سے مالی مدد نہ ملنے کی وجہ سے تاحال شروع نہیں ہو سکا۔ ایونٹ کے لیے انٹری بجھوانے کی آخری تاریخ30 جنوری ہے، اس دوران حکومت کی طرف سے اگر مالی مدد نہ مل سکی تو قومی ٹیم شریک نہیں ہوپائے گی، ذرائع نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے پیٹرن انچیف وزیر اعظم نواز شریف سے درخواست کی کہ وہ قومی کھیل کے تابناک مستقبل کے لیے فوری طور پر30 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کریں۔

مقبول خبریں