پاک فوج نے کورونا ویکسین کی بیس لاکھ ڈوز کا آرڈر دے دیا

ویب ڈیسک  منگل 18 مئ 2021
پاک فوج کی کووڈ ویکسین اسپوٹنک کی بڑی ڈیل فائنل ہوگئی

پاک فوج کی کووڈ ویکسین اسپوٹنک کی بڑی ڈیل فائنل ہوگئی

 اسلام آباد: پاک فوج نے کورونا ویکسین کی 20 لاکھ ڈوز کا آرڈر دے دیا۔

کورونا سے مقابلہ کے لیے پاک فوج کے اقدامات جاری ہیں۔ پاک فوج کی کووڈ ویکسین اسپوٹنک sputnikv کی بڑی ڈیل فائنل ہوگئی۔ پاک فوج نے بیس لاکھ ڈوز کا آرڈر دے دیا۔
پہلی کھیپ ابوظہبی ایئرپورٹ پر موجود ہے جس میں شامل دو لاکھ ڈوز پاکستان آنے کیلئے تیار ہیں۔ پاک فضائیہ کا طیارہ ابوظہبی ائرپورٹ سے لے کر یہ ڈوز لے کر وطن روانہ ہوگا۔
واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وبا کے باعث مزید 135 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے نتیجے میں اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 19 ہزار 752 ہوگئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔