- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
- وزارتِ صنعت و پیداوار نے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کردی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ 8 بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ سفیر نامزد
- کہوٹہ؛ بس میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے سرکاری اہلکار جاں بحق
- نوجوان نسل قوم کا سرمایہ
- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
- کیا رضوان آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ بابر نے بتادیا
پی ایس ایل 6؛ بقیہ میچز کا 5 جون کو آغاز متوقع
کراچی: پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کا 5 جون کو آغاز متوقع ہے جب کہ پہلا میچ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائٹیڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔
پی سی بی نے پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کا شیڈول تیار کر لیا، فرنچائزز کی مشاورت سے جمعے کو اعلان متوقع ہے،ذرائع نے بتایا کہ 22مئی کو کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ ہوں گے،24 تاریخ کوٹیمیں ہوٹلز کے بائیو ببل میں رپورٹ کریں گی جہاں ٹیسٹ لیا جائیگا۔
پہلے ویکسی نیشن نہ کرانے والے پلیئرز کو سنگل ڈور ویکسین لگے گی، اگلے روز پھر ایک ٹیسٹ ہو گا،26 مئی کی صبح ساڑھے 8 بجے کراچی جبکہ سوا9 بجے لاہور سے چارٹرڈ فلائٹس پر ابوظبی روانگی طے ہے،آمد کے بعد ایئرپورٹ پر ہی پہلا ٹیسٹ لیا جائے گا۔
اگلے روز ایک اور جانچ ہوگی،ایک دن کے وقفے سے تیسرا ٹیسٹ طے ہے، یکم جون کی دوپہر7روزہ قرنطینہ کا اختتام ہوگا،ٹیسٹ کے منفی نتائج کی صورت میں ٹیمیں رات کو ہی ٹریننگ کر سکیں گی،2 سے 4 جون تک بھی کھلاڑیوں کو تیاریوں کا موقع ملے گا۔
ایونٹ سے ایک روز قبل4تاریخ کوپھر ٹیسٹ لیا جائے گا،مقابلوں کا آغاز ہفتہ 5 جون کولاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائٹیڈ کے درمیان نائٹ میچ سے ہوگا،اگلے روز ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کا مقابلہ بھی فلڈ لائٹس میں ہونا ہے۔
مجموعی طور پر5 روز ڈبل ہیڈرزشیڈول ہیں،گروپ مرحلے کے4 اور اگلے راؤنڈ کے ایک دن2میچز ہوں گے،ڈبل ہیڈرز کا آغاز پیر7 جون کو اسلام آباد یونائٹیڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ڈے جبکہ پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے نائٹ میچ سے ہوگا، اس روز چھٹا کوویڈ ٹیسٹ بھی لیا جائے گا۔ ٹیموں کا قیام 2،2 کی صورت میں تین ہوٹلز میں ہوگا۔
برطانوی کمپنی ریسٹراٹا بائیو ببل تشکیل دے گی،بعض غیرملکی کھلاڑیوں کی عدم دستیابی کی صورت میں منی ڈرافٹ بھی متوقع ہے، فائنل 20 جون کو کھیلا جائے گا جس کے بعد دورۂ انگلینڈ کے لیے منتخب قومی کرکٹرز 23 تاریخ کو روانہ ہو جائیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔