مولانا طارق جمیل فاؤنڈیشن نے مفت ایمبولینس سروس کا آغاز کردیا

ویب ڈیسک  جمعـء 21 مئ 2021
اس موقع پر مولانا طارق جمیل نے دعا بھی کروائی، فوٹو: انسٹاگرام

اس موقع پر مولانا طارق جمیل نے دعا بھی کروائی، فوٹو: انسٹاگرام

 کراچی: عالمی شہرت یافتہ مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل کے فلاحی ادارے ’’ایم ٹی جے فاؤنڈیشن‘‘ نے مفت ایمبولینس سروس کا آغاز کردیا ہے جس کے لیے نئی گاڑیاں خریدی گئی ہیں۔

مدارس کی خدمت اور طلبا کو گھر یا ہوسٹل کی سہولت فراہم کرنے کے لیے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے فلاحی ادارے ’’ایم ٹی جے فاؤنڈیشن‘‘ نے اب ایمبولینس کی مفت سروس کا بھی آغاز کردیا ہے۔

مولانا طارق جمیل فاؤنڈیشن کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر شیئر کی گئی ہیں جس میں مولانا طارق جمیل کو ایمبولینس سروس کا دورہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ مولانا طارق جمیل نے اس موقع پر دعا بھی کروائی۔

پوسٹ میں اُن مخیر حضرات کا شکریہ ادا کیا گیا ہے جنہوں نے ایمبولینسیں خریدنے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے ’ایم ٹی جے فاؤنڈیشن‘ کو چندہ دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر صارفین نے مولانا طارق جمیل کے اس کارِ خیر کو خوب سراہا جارہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔