ورلڈ کپ کوالیفائرزپاپوا نیو گینی نے یوگینڈا کو بھی روند ڈالا

لیگ اسپنر چارلس نے6 پلیئرز کو ٹھکانے لگایا،اسکاٹ لینڈنے نیپال کو90رنزسے زیر کیا


Sports Desk January 17, 2014
نیوزی لینڈ میں جاری ایونٹ میں گذشتہ روز یوگینڈا کی ٹیم 35.5 اوورز میں صرف105رنز پر ڈھیر ہوگئی۔فوٹو:فائل

کرکٹ ورلڈ کپ2015 کوالیفائرز میں پاپوا نیو گینی نے یوگینڈا کو بھی 9 وکٹ کے بھاری مارجن سے روند ڈالا۔

لیگ اسپنر چارلس امینی نے6 پلیئرز کو ٹھکانے لگایا،اسکاٹ لینڈ نے نیپال کو90 رنز سے زیر کرتے ہوئے پہلی ناکامی کا ازالہ کردیا۔ نیوزی لینڈ میں جاری ایونٹ میں گذشتہ روز یوگینڈا کی ٹیم 35.5 اوورز میں صرف105رنز پر ڈھیر ہوگئی، پاپوا نیو گینی کی جانب سے چارلس امینی نے کیریئر کی بہترین بولنگ کرتے ہوئے 19 رنز کے عوض 6 وکٹیں لیں، روجر مکاسا33 رنز کے ہمراہ واحد کامیاب بیٹسمین ثابت ہوئے، پہلے میچ میں کینیا کو اپ سیٹ شکست دینے والی ٹیم نے ہدف ایک وکٹ گنوا کر باآسانی حاصل کرلیا، لیگا سیاکا نے ناقابل شکست 65 رنز کے ساتھ ٹیم کے حوصلوں کو مزید بلند کیا۔

 photo 4_zps16ca0008.jpg

دوسرے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 7و کٹ پر 249 رنز بنائے، فریڈی کولمین 64 پر ناقابل شکست رہے، میک لیوڈ46 اور میٹ میچان37رنز اسکور کرنے کے بعد میدان بدر ہوئے، سومپال کامی نے3 وکٹیں اپنے نام کیں۔ 250 رنز کا تعاقب کرنے والی نیپالی ٹیم159 پر آئوٹ ہوگئی،گانیندرا مالا34 اور شاراڈ ویسواکر 30 رنز کے ساتھ تھوڑی مزاحمت کرتے دکھائی دیے، ای ین وارڈلا نے3 بیٹسمینوں کو پویلین بھیجا، ماجد الحق اور روب ٹیلر کے حصے میں 2،2 وکٹیں آئیں۔