قائد اعظم ٹرافی اسلام آباد کیخلاف کراچی وائٹس 249رنز تک محدود

بلوزکیخلاف پشاور274 پررخصت،راولپنڈی کے سامنے ملتان نے258 رنزبنالیے


Sports Desk January 17, 2014
بوٹم سکس میں ایبٹ آباد کیخلاف بہاولپور کے عمران اللہ اور رافع احمد نے سنچریاں جڑ دیں۔فوٹو:فائل

LAYYAH: قائد اعظم ٹرافی سپرایٹ مرحلے میں اسلام آباد نے کراچی وائٹس کو پہلی اننگز میں 249 رنز تک محدود کردیا۔

بلوز ٹیم پشاور ریجن کو 274 پر آئوٹ کرنے میں کامیاب ہوگئی، بوٹم سکس میں ایبٹ آباد کیخلاف بہاولپور کے عمران اللہ اور رافع احمد نے سنچریاں جڑ دیں۔ تفصیلات کے مطابق چار روزہ میچ میں ابتدائی روزاسلام آباد نے کراچی وائٹس کی اننگز 249 پر محدود کردی، شہزاد اعظم نے 4 وکٹیں حاصل کیں، آصف ذاکر 67 اور سعد علی 44 کے ساتھ نمایاں رہے، جوابی اننگز میں وائٹس نے بغیر کسی نقصان کے 7 رنز بنا لیے۔کراچی بلوز کی ٹیم پشاور ریجن کو 274 رنز پر آئوٹ کرنے میں کامیاب ہوگئی، عدیل ملک نے 4 جبکہ راجیش رامیش اور فراز احمد نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں، محمد ادریس اور افتخار احمد نے ففٹیز بنائیں۔

 photo 6_zpsbd2d755c.jpg

راولپنڈی کیخلاف ملتان کی ٹیم نے7 وکٹ پر 258 رنز بنالیے، ناصر ملک نے 5 وکٹیں اپنے نام کیں، وقار حسین 85 کے ساتھ نمایاں رہے، سیالکوٹ میں لاہور شالیمار اور میزبان سائیڈ کے مابین میچ کا پہلا دن مکمل طور پر خراب موسم کی نذر ہوگیا۔بوٹم سکس میں فیصل آباد نے لاہور راوی کیخلاف 7 وکٹ پر 205 رنز بنالیے۔ ایبٹ آباد کے خلاف بہاولپور کے عمران اللہ نے 134 اور رافع احمد نے ناقابل شکست 116 رنز بناتے ہوئے ٹیم کا اسکور 9 وکٹ پر 316 تک پہنچا دیا۔