مشکلات اورمسائل کا شکارپی ایس ایل 6 کا ایک بڑا خطرہ وقتی طورپرٹل گیا

اسپورٹس رپورٹر  جمعرات 27 مئ 2021
پی سی بی حکام نے فرنچائز مالکان کو آن لائن اجلاس میں اب تک کی تمام پیشرفت سے آگاہ کر دیا۔

پی سی بی حکام نے فرنچائز مالکان کو آن لائن اجلاس میں اب تک کی تمام پیشرفت سے آگاہ کر دیا۔

 کراچی: مشکلات اورمسائل کا شکارپی ایس ایل 6 کا ایک بڑا خطرہ وقتی طورپرٹل گیا۔

مشکلات اورمسائل کا شکارپی ایس ایل 6 کا ایک بڑا خطرہ وقتی طور پرٹل گیا۔ پی سی بی حکام نے فرنچائزمالکان کوآن لائن اجلاس میں اب تک کی تمام پیشرفت سے آگاہ کردیا۔

فرنچائز مالکان کو بھارت اورجنوبی افریقا کی چارٹرڈ فلائٹس کو لینڈنگ کی اجازت سے متعلق غیرمتوقع تاخیرپربھی آگاہ کیا گیا، بورڈ کے مطابق درپیش تمام مشکلات پرقابو پانے کے لیے ہرممکن آپشن کو بروئے کار لایا جارہا ہے۔

کراچی اورلاہورسے خصوصی پروازوں کی آج شام پانچ بجے اپنے مقررہ وقت پر روانگی متوقع ہے۔ بورڈ نےمزید تفصیلات جلد جاری کرنے کا عندیہ دے دیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔