روپے اورڈالرکی قدرمیں کمی بیشی کا سلسلہ آج بھی جاری رہا

انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ، جب کہ اوپن ریٹ میں کمی واقع ہوئی


ویب ڈیسک May 27, 2021
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتارچڑھاؤ کے بعد 5 پیسے اضافے  کے بعد 154 روپے 83 پیسے پر بند ہوئی۔(فوٹو:فائل)

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالراور روپے کی قدر میں کمی بیشی کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔

جمعرات کو انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا، جب کہ اوپن مارکیٹ ریٹ میں کمی واقع ہوئی۔

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتارچڑھاؤ کے بعد 5 پیسے اضافے کے بعد 154 روپے 83 پیسے پر بند ہوئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 35پیسے کم کمی کے بعد 154 روپے 90 پیسے پر بند ہوئی۔