پاک امریکا اسٹرٹیجک مذاکرات27 جنوری کو واشنگٹن میں ہونگے

عابد حسین  ہفتہ 18 جنوری 2014
سرتاج عزیز اور کیری نمائندگی کرینگے، دفاع،معیشت،توانائی ودیگرامور زیربحث آئینگے. فوٹو: فائل

سرتاج عزیز اور کیری نمائندگی کرینگے، دفاع،معیشت،توانائی ودیگرامور زیربحث آئینگے. فوٹو: فائل

اسلام آ باد: وزیراعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیزاہم دورہ پرامریکا روانہ ہورہے ہیں جہاںوہ 27 جنوری سے اسٹرٹیجک مذاکرات میں پاکستان کی نمائندگی کرینگے۔

جبکہ امریکا کی نمائندگی وزیرخارجہ جان کیری کرینگے۔ پاک امریکا اسٹرٹیجک مذاکرت سلالہ چیک پوسٹ پرنیٹوافواج کی اندھادھندبمباری کے بعدمعطل ہوگئے تھے جسکے دوران پاکستان کے مسلح افواج کے کئی جوان شہیدہوگئے تھے۔ان مذاکرات کی بحالی گزشتہ سال اگست میں امریکی وزیرخارجہ جان کیری کے دورہ پاکستان کے دوران ہوئی تھی جس میںدونوںممالک کے مابین 5 ورکنگ گروپ تشکیل دیے گئے تھے۔

امورخارجہ ماہرین کے مطابق حالیہ دورہ نہایت اہمیت کاحامل ہے کیونکہ اس دورے کے دوران دونوںاطراف سے منعقدکئے جانیوالے اجلاسوں کے دوران کئے گئے فیصلوں پر نظر ثانی کی جائیگی اوران کوعملی جامہ پہنانے کیلیے دوطرفہ تعاون کوزیرغورلایاجائیگا۔ورکنگ گروپس کے اجلاسوں کے دوران پاکستان کودرپیش مسائل کے حل کیلیے امریکی کی طرفسے جامعہ اقدامات کرناتھا۔ان میںباہمی تعاون بشمول سٹرٹیجک اسٹیبلیٹی،دفاع،توانائی،معاشی نشوونما،لاء انفورسمنٹ وکاونٹرٹیررازم امورزیربحث آئینگے۔ذرائع کے مطابق اس موقع پرایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے،پاک افغان تعلقات،پاک بھارت امور،افغانستان میںقیام امن کیلئے پاکستان کی طرفسے کی جانیوالی کوششوں اور امریکہ واسکے اتحادی افواج کے افغانستان سے انخلاء کے بعدکی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاجائیگا۔زرائع کے مطابق حالیہ دورہ کے دوران ڈاکٹرشیکیل آفریدی کامعاملہ بھی زیرغورآئیگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔