- وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی چینی ہم منصب سے ملاقات، سی پیک کے دوسرے مرحلے کیلیے عزم کا اظہار
- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
سابق اداکارہ ثنا خان کا اپنے حجاب پر تنقید کرنے والے کو جواب
ممبئی: بالی ووڈ کی سابق اداکارہ ثنا خان نے اپنے حجاب اور پردے پر تنقید کرنے والے کو جواب دیا ہے۔
بھارتی فلموں کی سابق اداکارہ اور بگ باس اسٹار ثنا خان گزشتہ برس اسلام کی خاطر شوبز کو خیرباد کہہ چکی ہیں اور جس دن سے انہوں نے یہ فیصلہ لیا ہے اس دن سے ان کی شخصیت میں بھی کافی تبدیلیاں آچکی ہیں۔
مغربی لباس پہننے والی سابق اداکارہ اب مکمل طور پر حجاب میں ملبوس میں نظر آتی ہیں۔ گزشتہ برس انہوں نے مفتی انس سے شادی کی تھی اور ان کی سوشل میڈیا پوسٹس کو دیکھ کر اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ یہ دونوں اپنی شادی شدہ زندگی میں بے حد خوش ہیں۔
گزشتہ روز ثنا خان نے اپنی حجاب میں ملبوس ایک تصویر اور چند خوبصورت باتیں سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ ثنا خان نے لکھا ’’سنو! لوگوں سے ڈرتے کیوں ہو؟ کیا تم نے یہ آیت نہیں پڑھی ’اللہ جسے چاہے عزت دیتا ہے، اور اللہ جسے چاہے ذلت دیتا ہے۔‘ کبھی عزتوں میں ذلت چھپی ہوتی ہے اور کبھی ذلتوں میں عزت۔ سوچنا اور سمجھنا ہمیں ہے کہ ہم کون سے راستے پر ہیں اور اصل میں ہم کس چیز کے حقدار بن رہے ہیں۔‘‘
ثنا خان کی اس پوسٹ کو بہت سارے لوگوں نے پسند کیا لیکن کچھ لوگوں نے ان پر تنقید بھی کی۔ ایک صارف نے لکھا اتنی پڑھائی لکھائی کرکے کیا فائدہ کہ پردے کے اندر رہنا۔
اس صارف کے سوال کے جواب میں ثنا خان نے کہا میرے بھائی جب پردے میں رہ کے میں اپنا کام کرسکتی ہوں، میرے اتنے اچھے سسرال والے اور شوہر ہیں تو مجھے اور کیا چاہئے۔ سب سے بڑی بات اللہ میری ہر قدم پر حفاظت کررہا ہے الحمداللہ۔ اور میں اپنی تعلیم بھی مکمل کرچکی ہوں تو کیا یہ میرے حق میں نہیں؟
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔