2018 میں گوگل میں ملازمت اختیار کرنے والے کیماؤ بوب نے گوگل کے عملے سے اپنی اس بلاگ پوسٹ پر معافی بھی مانگ لی ہے۔
یاد رہے کہ 2007 میں لکھی گئی بوب کی اس پوسٹ کے دوبارہ سامنے آنے کی بعد یہودی کمیونٹی کی جانب سے ان کے استعفی کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔ اور اسرائیل کی حامی ایک تنظیم 'اسٹینڈ ود اس' کے سربراہ مائیکل ڈکسن نے اپنی ٹوئٹ میں بوب اور گوگل انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ' کیا گوگل نے انہیں گوگل کیا ہے ؟'