نورٹن اینٹی وائرس نے کرپٹو کرنسی کی مائننگ کواپنی پراڈکٹس کا حصہ بنا لیا

ویب ڈیسک  جمعرات 3 جون 2021
یہ سروس ابتدائی طور پر نورٹن کے دیرینہ صارفین کے لیے آج سے دستیاب ہوگئی ہے اور اس کا دائرہ کار اگلے چند ہفتوں میں بڑھا دیا جائے گا۔(فوٹو:انٹرنیٹ)

یہ سروس ابتدائی طور پر نورٹن کے دیرینہ صارفین کے لیے آج سے دستیاب ہوگئی ہے اور اس کا دائرہ کار اگلے چند ہفتوں میں بڑھا دیا جائے گا۔(فوٹو:انٹرنیٹ)

سلیکان و یلی: کمپیوٹر کے اینٹی وائرس سافٹ ویئر بنانے والی کمپنی نورٹن نے کرپٹو کرنسی کی مائننگ کو اپنی پراڈکٹ کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔ 

نورٹن کا شمار دنیا کی اینٹی وائرس سافٹ ویئر بنانے والی بہترین کمپنیوں میں کیا جاتا ہے، نورٹن کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق  نورٹن 360 کے صارفین کرپٹو کرنسی’ ایتھریم‘ کے مائننگ فیچر تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔ تاہم ابھی تک یہ واضح نہں ہےکہ نورٹن کرپٹو کا بزنس ماڈل کیا ہوگا اور آیا نورٹن اس آمدن میں سے اپنا حصہ لے گا یا نہیں۔

کرپٹوکرنسی کی مائننگ کے بارے میں کمپنی کا کہنا ہے کہ مائننگ کے لیے یہ ایک محفوظ اور آسان راستہ ہےاور ہمارے صارفین کی زندگی کا اہم حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیئے : ٹیسلا نے ماحولیاتی تحفظات پر بٹ کوائن لینے سے انکار کردیا

پریس ریلیز میں مزید بتایا گیا ہے کہ ’ کئی سالوں سے بہت سارے مائنرز نے کرپٹو کرنسی کے لیے اپنی سیکیورٹی کو غیر فعال کرکے کوائن کی مائننگ کے  لیے خطرات مول لیے ہیں۔ اور یہ بھی سچ ہے کہ بہت سارے اینٹی وائرس سافٹ ویئرز بشمول نورٹون نے مائننگ کے لیے بڑے پیمانے پر استعمال ہونے والے بہت سارے پروگرامز کوخطرناک پروگرامز کے طور پر شناخت کیا ہے اور صارفین اینٹی وائرس پروگرامز کو غیر فعال کرکے مائننگ کے پراسیس کو جاری رکھتے ہیں۔

اگر نورٹن اس ماڈل پر عمل درآمد کردیتا ہے تو پھر اس کا فائدہ کمپنی کے لاکھوں صارفین کے کمپیوٹرز کو پہنچے گا جو آمدن کے ایک نئے دور میں داخل ہوجائیں گے۔ لیکن مائننگ کے لیے بے تحاشا تونائی کی ضرورت پیش آتی ہے تو اس کے اثرات صارفین کے بجلی کے بلوں پر بھی مرتب ہوں گے۔ تاہم سییکورٹی ماہرین کا نورٹون کے اس فیصلے پر کہنا ہے کہ ’ نورٹن ایک ایسا دروازہ کھول رہا ہے جسے بند کرنا بہت  مشکل ہوسکتا ہے۔‘
اپنے بیان میں نورٹون کے پراڈکٹ ایگزیکٹو گیگان سنگھ کا کہنا ہے کہ ’ ہمیں پہلی سائبر سیکیورٹی کمپنی بننے پر فخر ہے جو کہ اپنے صارفین کو کوائن مائننگ کی پیش کش کر رہے ہیں، جس کی بدولت وہ بحفاظت اور باآسانی فارغ وقت میں اپنے کمپیوٹرز کوڈیجیٹل کرنسی کمانے کا اہل بنا رہی ہے‘ اور ہمارے صارفین کرپٹو کرنسی کی مائننگ صرف ایک کلک پر کرسکتے ہیں۔ یہ سروس ابتدائی طور پر نورٹن کے دیرینہ صارفین کے لیے آج سے دستیاب ہوگئی ہے اور اس کا دائرہ کار اگلے چند ہفتوں میں بڑھا دیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔