حکومت کا کیپٹل گین ٹیکس کی شرح کم کرنے کا فیصلہ

ارشاد انصاری  اتوار 6 جون 2021
شئیرز کے منافع پر کپیٹل گین ٹیکس 15 فیصد سے کم کرکے 12 فیصد تک کیے جانے کا امکان (فوٹو : فائل)

شئیرز کے منافع پر کپیٹل گین ٹیکس 15 فیصد سے کم کرکے 12 فیصد تک کیے جانے کا امکان (فوٹو : فائل)

 اسلام آباد: حکومت نے آئندہ مالی سال 2021-22ء کے وفاقی بجٹ میں کپیٹل گین ٹیکس کی شرح میں کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نئے بجٹ میں اسٹاک مارکیٹ میں شئیرز کے منافع پر کپیٹل گین ٹیکس ریٹ میں 3 فیصد کمی اور شئیرز کے منافع پر کپیٹل گین ٹیکس 15 فیصد سے کم کرکے 12 فیصد تک کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان مرکنٹائل ایکس چینج میں ٹریڈنگ پر بھی سہولت دیئے جانے کا امکان ہے جب کہ فیوچر کموڈیٹی کانٹریکٹ کو بھی ود ہولڈنگ ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دینے کی تجویز زیرغور ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کلیئرنگ ایجنٹ کا کردار ختم، درآمد کنندگان کی سہولت کے لیے نیا نظام نافذ

ذرائع کے مطابق پاکستان مرکنٹائل ایکس چینج میں الیکٹرونک وئیر ہاؤسنگ کی رسید پر بھی ٹریڈنگ کی اجازت دینے کا امکان ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔