آسٹریلین اوپنثانیہ اور اعصام اپنے پارٹنرز کے ساتھ پری کوارٹر فائنلز میں پہنچ گئے

7 سیڈ ایشین جوڑی نے دوسرے رائونڈ میں انگلش حریفوں کولن فلیمنگ اور روس ہچنزکو 4-6،6-3 اور6-2 سے مات دی


Sports Desk January 19, 2014
7 سیڈ ایشین جوڑی نے دوسرے رائونڈ میں انگلش حریفوں کولن فلیمنگ اور روس ہچنزکو 4-6،6-3 اور6-2 سے مات دی۔ فوٹو: فائل

پاک، بھارت ایکسپریس اعصام اور بوپنا سیزن کے پہلے گرینڈ سلم آسٹریلین اوپن کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

7 سیڈ ایشین جوڑی نے دوسرے رائونڈ میں انگلش حریفوں کولن فلیمنگ اور روس ہچنزکو 4-6،6-3 اور6-2 سے مات دی، کوارٹر فائنل میں رسائی کیلیے انھیں اب فلپائنی پلیئر ٹریٹ کونراڈ ہوئے اور انگلش کھلاڑی ڈومینک انگلوٹ کا چیلنج درپیش ہوگا۔ دوسری جانب ویمنز ڈبلز میں بھارتی ٹینس کوئن ثانیہ مرزا اور کارا بلیک نے بھی تیسرے رائونڈ میں قدم رکھ دیا،انھوں نے دوسری آزمائش میں مونیکا نیکولیسکو اور کارلا زاکاپولووا کو 7-5،6-1 سے زیر کیا، کوارٹر فائنل میں پہنچنے کیلیے انھیں کینیڈا کی ایوگینے بوچارڈ اور روس کی ویرا ڈوچیووینیا کا سامنا کرنا ہوگا۔