کراچی میں خاتون ڈکیت اپنے 2 ساتھیوں سمیت گرفتار

ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، نقدی اور پولیس کی وردیاں برآمد ہوئی ہیں۔


ویب ڈیسک June 13, 2021
ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، نقدی اور پولیس کی وردیاں برآمد ہوئی ہیں۔

شہر میں پولیس کی وردی پہن کر وارداتیں کرنے والی خاتون ڈکیت کو 2 ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ملیر کینٹ پولیس نے ذکریا گوٹھ کچی آبادی میں چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے خاتون ماریہ اور اس کے دو ساتھی فرحان اور سعید احمد کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان پولیس کی وردیاں پہن کر ملیر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی و رہزنی کی وارداتیں کرتے تھے، ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں 20 سے زائد وارداتوں کا اعتراف کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، نقدی اور پولیس کی وردیاں برآمد ہوئیں، ملزمان آئس کا نشہ بھی کرتے ہیں۔