فاف ڈوپلیسی کی انجری پر اہلیہ اماری بھی پریشان ہوگئیں

اسپورٹس ڈیسک  پير 14 جون 2021
سر پر چوٹ کے اثرات کا جائزہ لے کر ڈوپلیسی کو اسپتال لے جایا گیا فوٹو: فائل

سر پر چوٹ کے اثرات کا جائزہ لے کر ڈوپلیسی کو اسپتال لے جایا گیا فوٹو: فائل

جوہانسبرگ:  فاف ڈوپلیسی کی انجری پر ان کی اہلیہ اماری بھی پریشان ہوگئیں، انھوں نے انسٹاگرام پوسٹ پر اپنے خاوند کی صحت کے حوالے سے فکرمندی کا اظہار کیا۔

پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کے خلاف میچ کے دوران کیچ تھامنے کی کوشش میں ڈوپلیسی ساتھی فیلڈر محمد حسنین کے گھٹنوں سے ٹکرا گئے تھے، جس کے بعد سر پر چوٹ کے اثرات کا جائزہ لے کر انھیں اسپتال لے جایا گیا جہاں پر ان کا اسکین ہوا۔

ڈوپلیسی کی اہلیہ اماری نے کہا کہ اس واقعے نے مجھے دہلا دیا ہے، پوری توقع ہے کہ ان کا اسپتال میں چیک اپ ہوگا۔ ڈوپلیسی اور اماری نے دیرینہ دوستی کے بعد 2013 میں شادی کی تھی، ان کے دوبچے امیلی اور زوئے بھی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔