واٹر بورڈ میں بے قاعدگیوں سے انتظامی ڈھانچہ تباہ ہوگیا

ایم ڈی کی حیثیت کٹھ پتلی جیسی ہوگئی، انتظام عملی طور پر نجم عالم نے سنبھال لیا


Staff Reporter January 20, 2014
ہائیڈرنٹ مافیا نے شہر کودوبارہ یرغمال بنالیا،خمیازہ شہریوں کو برداشت کرنا پڑرہا ہے۔ فوٹو: فائل

کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ میں افسران کی آپس میں چپقلش کے باعث محکمے کا انتظامی، ترقیاتی اور مالیاتی ڈھانچہ تہس نہس ہوتا جارہا ہے جس کا خمیازہ کراچی کے شہریوں کو فراہمی آب اور نکاسی آب کی بدترین صورتحال کی شکل میں براہ راست برداشت کرنا پڑرہا ہے۔

باخبر ذرائع نے اس امر کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ واٹربورڈ کے موجودہ منیجنگ ڈائریکٹر قطب الدین شیخ کی حیثیت ایک کٹھ پتلی منیجنگ ڈائریکٹر کی رہ گئی اور ادارے کا نظام عملی طور پر ڈی ایم ڈی ٹیکنیکل سروسز نجم عالم نے سنبھال لیا ہے اور کھلا کھلم صوبے کی بعض اہم شخصیات کا نام لیتے ہیں کہ ان کو ان کی مکمل طور پر آشیر باد حاصل ہے ، ذرائع نے بتایا کہ ایسا لگتا ہے کہ قطب الدین شیخ اپنی سادہ طبیعت کے باعث اپنے ماتحت آفیسر کے نرغے میں ہیں اور واٹربورڈ میں اب وہ کچھ ہورہا ہے جو نجم عالم چاہتے ہیں، ذرائع نے بتایا کہ اس صورتحال کے باعث واٹربورڈ کا انتظامی، مالیاتی اور ترقیاتی ڈھانچہ بری طرح متاثر ہورہا ہے خاص طور پر شہر میں سیوریج کی صورتحال انتہائی حد تک ابتر ہوچکی۔

 photo 3_zps8a121b12.jpg

باخبر ذرائع نے بتایا کہ سابق صوبائی وزیر بلدیات اویس مظفر نے ہائیڈرنٹ مافیا کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے شہر میں غیرقانونی ہائیڈرنٹ کیخلاف واٹربورڈ کی تاریخ میں پہلی بار بھرپور اور کامیاب آپریشن کیا تھامگر گریڈ19کے افسر نجم عالم نے سابق وزیر بلدیات اویس مظفر کے تمام کیے کرائے پر پانی پھیر دیا اور کراچی کو ہائیڈرنٹ مافیا نے دوبارہ یرغمال بنالیا ہے، ذرائع نے بتایا کہ نجم عالم نے صرف اس پر بس نہیں کیا بلکہ واٹربورڈ کے افسران نے ان کو سمجھایا کہ نجم تم کم سے کم سے ہائیڈرنٹ تو مت کھلوائو یہ سابق وزیر بلدیات اویس مظفر نے بڑی محنت سے بند کراکر کراچی کے شہریوں کو تحفہ دیا تھا جس پر نجم عالم کا کہنا تھا کہ اب اویس مظفر کا واٹربورڈ سے کوئی تعلق نہیں اب یہاں صرف وہ ہوگا جو میں چاہونگا اگر ایم ڈی نے میری مرضی کے خلاف کام کرنے کی کوشش تو میں اس کا بھی تبادلہ کرادونگا۔

مقبول خبریں