38 بیویوں اور 89 بچوں والے زیونا چنا انتقال کرگئے

ویب ڈیسک  پير 14 جون 2021
79 سالہ زیونا کئی بیماریوں کا شکار ہوگئے تھے، فوٹو: ٹوئٹر

79 سالہ زیونا کئی بیماریوں کا شکار ہوگئے تھے، فوٹو: ٹوئٹر

میزورام: بھارت میں 38 بیویوں کے شوہر اور 89 بچوں کے باپ زیونا چنا 79 عمر میں مختلف بیماریوں کا شکار ہوکر انتقال کرگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دنیا بھر میں ’’سب سے بڑے خاندان کے سربراہ‘‘ کی حیثیت سے شہرت حاصل کرنے والے زیونا چنا فشار خون اور ذیابیطس میں مبتلا ہو کر جہان فانی سے کوچ کرگئے۔

بھارتی ریاست میزورام سے تعلق رکھنے والے زیونا چنا نے 38 شادیاں کیں اور اُن کے 89 بچے تھے۔ وہ 1945 میں پیدا ہوئے اور 17 برس کی عمر میں پہلی شادی خود سے 3 سال بڑی خاتون سے کی تھی۔

زیونا چنا نے آخری شادی 2004 میں کی تھی، 108 افراد پر مشتمل یہ خاندان 4 منزلہ گھر میں رہتا ہے۔ اس خاندان کی وجہ سے میزورام کا چھوٹا سا گاؤں بکٹانگ تلنگنوام سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز بن گیا تھا۔

اس خاندان کی شہرت اور سیاحوں کی توجہ کے باعث مختلف برانڈز نے خاندان کو کمرشل ایڈز کی پیشکش بھی کی تھی اور یہ خاندان بھارت کے معروف ڈش واشنگ برانڈ کے اشتہار میں بھی آیا تھا۔

زیونا چنا کے انتقال پر وزیراعلیٰ میزورام نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔