محکمہ موسمیات کی کراچی میں بارش کی پیشگوئی

ویب ڈیسک  پير 14 جون 2021
شہر قائد میں اس بار مون سون سیزن جلد شروع ہونے کی توقع ہے، محکمہ موسمیات۔ فوٹو : فائل

شہر قائد میں اس بار مون سون سیزن جلد شروع ہونے کی توقع ہے، محکمہ موسمیات۔ فوٹو : فائل

 کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں 17 اور 18 جون کو بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں اس بار مون سون سیزن جلد شروع ہونے کی توقع ہے اور اس دوران اچھی بارشوں کا بھی امکان ہے، 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابرآلود رہے گا جب کہ صبح اور رات کے وقت بوندا باندی ہوسکتی ہے تاہم 17 اور 18 جون کو کراچی میں معتدل بارش کا امکان ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔