حسن علی کا پی ایس ایل چھوڑ کر وطن واپس آنے کا ارادہ تبدیل

اسپورٹس رپورٹر  پير 14 جون 2021
فیملی وجوہات کی بنا پر پاکستان واپس جانا چاہتا تھا مگر اب یہ مسئلہ حل ہوگیا ہے، حسن علی

فیملی وجوہات کی بنا پر پاکستان واپس جانا چاہتا تھا مگر اب یہ مسئلہ حل ہوگیا ہے، حسن علی

 لاہور: فاسٹ بولر حسن علی نے پی ایس ایل چھوڑ کر وطن واپس آنے کا ارادہ تبدیل کر دیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے فیملی مسائل  کی وجہ سے پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم اب پیسر نے اپنی فیملی سے مشاورت کے بعد پی ایس ایل کے میچز کے لیے دستیابی ظاہر کردی ہے۔

حسن علی کا کہنا ہے کہ فیملی وجوہات کی بنا پر پاکستان واپس جانا چاہتا تھا مگر اب یہ مسئلہ حل ہوگیا ہے، اہلیہ نے کہا ہے کہ وہ یہ معاملہ خود سنبھال لیں گی، آپ اپنی توجہ کرکٹ پر مرکوز رکھیں، اچھے برے وقت میں ساتھ دینے پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔