سعودیہ آنے والے مسافروں کی رجسٹریشن کیلیے توکلنا موبائل ایپ لازمی قرار

سعودی عرب کے تمام ایئر پورٹس پر کام کرنے والی ملکی اور غیر ملکی ایئر لائنز اسٹاف کو ہدایات جاری


Staff Reporter June 14, 2021
سعودی عرب کے تمام ایئر پورٹس پر کام کرنے والی ملکی اور غیر ملکی ایئر لائنز اسٹاف کو ہدایات جاری (فوٹو : انٹرنیٹ)

سعودی ایوی ایشن اتھارٹی گاکا نے سعودی عرب میں داخل ہونے والے مسافروں کی مکمل رجسٹریشن توکلنا موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے لازمی قراردے دی۔

سعودی عرب کی جنرل ایوی ایشن اتھارٹی (گاکا) نے ملک میں داخل ہونے والے مسافروں کے داخلے کے حوالے سے نئے فیصلہ کیا ہے جس کا سرکلر جاری کردیا گیا ہے۔

فیصلے کے تحت سعودی عرب میں داخل ہونے والے مسافروں کی مکمل رجسٹریشن توکلنا موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے لازمی قرار دی گئی ہے، سعودی عرب کے تمام ایئر پورٹس پر کام کرنے والی ملکی اور غیر ملکی ایئر لائنز کا اسٹاف سعودی عرب آنے والے مسافروں کی مکمل رجسٹریشن توکلنا ایپلی کیشن کے ذریعے کرے گا۔

گاکا کے مطابق بیرون ممالک سے سعودیہ آنے والے تمام مسافروں کا مکمل اندراج نہ کرنے پر کارروائی کی جائے گی، نیا فیصلہ سول ایوی ایشن کے آرٹیکل 23 کے مطابق کیا گیا ہے، ایپلی کیشن کے نفاذ کا فیصلہ مختلف ایئر لائنز کی جانب سے جاری ہدایات کی خلاف ورزیوں کے بعد کیا گیا ہے۔