سندھ کو دیا جانے والا پیسہ منی لانڈرنگ کے ذریعے باہرجاتا ہے، فواد چوہدری

ویب ڈیسک  منگل 15 جون 2021
(ن) لیگ موجودہ دورکی ایسٹ انڈیا کمپنی ہے، فواد چوہدری: فوٹو: فائل

(ن) لیگ موجودہ دورکی ایسٹ انڈیا کمپنی ہے، فواد چوہدری: فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وفاقی وزیرفواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سندھ کو جو پیسہ دیتے ہیں وہ منی لانڈرنگ کے ذریعے باہر جاتا ہے،

وفاقی وزیربرائے اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کابینہ اجلاس کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے  کہا کہ سندھ میں جانے والے پیسے کی منی لانڈرنگ کی جاتی ہے، وفاق سے صوبوں کواربوں روپے جاتے ہیں، دبئی، کینیڈا اورفرانس سے منظم طریقے سے پیسہ باہرجاتا ہے اورلوگ کہتے ہیں کراچی کواس کا حق نہیں مل رہا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کو اتنا پیسہ دیتے ہیں اس کے باوجود  کراچی کے نالوں کی صفائی کے لیے پیسہ وفاق کو دینا پڑتا ہے جب کہ نواب شاہ، لاڑکانہ اورسندھ کے دیگرشہروں کا بھی برا حال ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ کارٹن ہوٹل، جمشید کوارٹروفاقی پراپرٹی ہے جس کی نیلامی کی جائے گی، والٹن ایئرپورٹ کی زمین 42 فیصد ایئرپورٹ کوباقی 58 فیصد پنجاب حکومت کو ملے گی۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ موجودہ دورکی ایسٹ انڈیا کمپنی ہے، شہبازشریف کیسزکی روزانہ کی بنیادپرسماعت ہونی چاہیے، ایف آئی اے نے شہبازشریف کوچارسوالات بھجوائے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ گوالمنڈی میں پٹھوگرم کھیلنے والے اب لندن میں پولودیکھتے ہیں، جن کی ساری لیڈرشپ لندن میں بیٹھی وہ باہربیٹھے پاکستانیوں کوووٹ دینے کے حق میں نہیں۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشین ہماری پہلی ترجیح ہے، اگلے ضمنی الیکشن میں ای وی ایمزاسعتمال کرنے کی کوشش کریں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کورونا کی موجودہ صورتحال میں سینما 30 جون تک کھل سکتے ہیں،سینما کھولنے کا حتمی فیصلہ این سی اوسی کرے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔