- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گذشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
- ایل ڈی اے نے 25 ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے پرمٹ اور مجوزہ لے آﺅٹ پلان منسوخ کردیے
- امریکا نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد ویٹو کردی
- وزیراعظم کا اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ملک گیر مہم تیز کرنے کا حکم
- جی-7 وزرائے خارجہ کا اجلاس؛ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
- پنڈی اسٹیڈیم میں بارش؛ بھارت نے چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی پر سوال اٹھادیا
- اس سال ہم بھی حج کی نگرانی کرینگے شکایت ملی تو حکام کو نہیں چھوڑیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ
- بشریٰ بی بی کو کھانے میں ٹائلٹ کلینر ملا کر دیا گیا، عمران خان
صہیب مقصود کی نگاہیں قومی ٹیم میں واپسی پر مرکوز
لاہور: صہیب مقصود نے قومی ٹیم میں واپسی پر نگاہیں مرکوز کرلیں۔
پاکستان کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ www.cricketpakistan.com.pkکو انٹرویو میں صہیب مقصود نے اپنی بیٹنگ میں نکھار کا سبب ٹیم مینجمنٹ کے بھرپور اعتماد کو دیتے ہوئے کہا کہ ٹاپ آرڈر میں اچھی اننگز کھیلنے کا موقع مل رہا ہے، شاٹ سلیکشن میں بہتری کے بعد اس پوزیشن پر ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی زیادہ رنز بنانے میں کامیاب ہوا،میری کوشش ہے کہ بیٹنگ میں مزید نکھار لاکر ایک بار پھر قومی ٹیم میں جگہ پا سکوں،میں 2016کے بعد سے پاکستان کی نمائندگی نہیں کرسکا،انجریز کا شکار رہا، اب فٹنس پر کام کرنے کے ساتھ تکنیک کو بھی بہتر بنا لیا، ایسا لگ رہاہے کہ ڈیبیو سے زیادہ مشکل کام قومی ٹیم میں کم بیک ہے۔
انھوں نے کہا کہ اس وقت دیگربیٹسمین بھی کافی اچھا پرفارم کررہے ہیں،مجھے جہاں موقع ملے اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کرتا ہوں تاکہ سلیکٹرزکی توجہ حاصل کرسکوں۔
صہیب مقصود نے کہاکہ ملتان سلطانز کی کارکردگی کراچی میں بھی خراب نہیں رہی لیکن معمولی فرق سے ہارتے رہے،میں حالیہ کامیابیوں کا کریڈٹ بولنگ لائن کو دوں گا،کم بیک کرنے کے بعد ہمارے پاس غلطی کی گنجائش نہیں، کوشش ہوگی کہ اگلے میچز میں بھی جیت کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے پلے آف اورپھر فائنل تک رسائی پائیں۔
انھوں نے بابر اعظم اور محمد رضوان کی بیٹنگ کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں کا اسٹرائیک ریٹ زبردست ہے،وہ کوئی خطرہ مول نہیں لیتے، عام طور پر 170 یا 180 کے اسٹرائیک ریٹ سے کھیلیں تو اس کے لیے کچھ خطرناک شاٹس بھی کھیلنا پڑتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔