ترک اداکار انگین آلتان سے فراڈ کرنیوالا ٹک ٹاکر کاشف ضمیر گرفتار

سید مشرف شاہ  جمعـء 18 جون 2021
کاشف ضمیر اور انگین آلتان کے درمیان کچھ عرصہ قبل معاہدہ طے پایا تھا تاہم کاشف مقررہ رقم ادا نہ کرسکا، پولیس۔ فوٹو؛ فائل

کاشف ضمیر اور انگین آلتان کے درمیان کچھ عرصہ قبل معاہدہ طے پایا تھا تاہم کاشف مقررہ رقم ادا نہ کرسکا، پولیس۔ فوٹو؛ فائل

 لاہور: پولیس نے معروف ترک ڈرامہ سیریل میں ارطغرل غازی کا کردار ادار کرنے والے اداکار انگین آلتان سے فراڈ کرنے والے ٹک ٹاکر ملزم کاشف ضمیر کو گرفتار کرلیا۔

سی آئی اے پولیس اقبال ٹاؤن نے معروف ترک ڈرامہ سیریل میں ارطغرل غازی کا کردار ادار کرنے والے اداکار انگین آلتان سے فراڈ کرنے والے ملزم ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑیاں اور دیگر اشیا برآمد کرلیں۔

واضح رہے کہ کاشف ضمیر اور انگین آلتان کے درمیان کچھ عرصہ قبل برانڈ ایمبسڈر کے حوالے سے معاہدہ طے پایا تھا، تاہم کاشف ضمیر مقررہ رقم ادا نہ کرسکا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔